ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی : آتشزدگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا، کملا ملز کے پاس لگی آگ

ممبئی : آتشزدگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا، کملا ملز کے پاس لگی آگ

Sun, 30 Dec 2018 00:00:10    S.O. News Service

نئی دہلی ،29دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ممبئی میں گزشتہ 15 دنوں میں آگ لگنے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ آگ لگنے کے نئے معاملے میں کملا ملز کمپاؤنڈ کے قریب زیر تعمیر عمارت میں آگ لگی ۔آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈیئر کی 4 گاڑیوں کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ اس زیر تعمیر عمارت میں آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔فائر بریگیڈیئر کی گاڑیاں آگ بجھانے میں لگی ہوئی ہیں۔ آگ لگنے کے وقت کئی مزدور عمارت کے اندر تھے۔انہیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔گزشتہ سال بھی کملا ملز کمپاؤنڈ میں آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ گزشتہ سال 26 دسمبر کو کملا ملز کمپاؤنڈ میں دو پب میں آتشزدگی کی بڑی واردات ہوئی تھی۔ اس میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 60 سے زیادہ لوگ جھلس گئے تھے۔گزشتہ 2۔3 ہفتے میں ممبئی میں آگ لگنے کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ 27 دسمبر کی شام ممبئی کے چیبور علاقے کے تلک نگر واقع سرگم سوسائٹی کے 14 ویں منزل پر آگ لگ گئی جس میں 4 بوڑھوں سمیت 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔23 دسمبر کو کاندیولی میں ایک گودام میں آگ لگنے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔اس سے پہلے 17 دسمبر کو اندھیری علاقے میں ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


Share: